فیصل آباد: نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی خدمت کی سیاست ہی ترقی کا راستہ ہے:رانا ثنا اللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فیصل آباد: نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی خدمت کی سیاست ہی ترقی کا راستہ ہے:رانا ثنا اللہ



فیصل آباد: نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی خدمت کی سیاست ہی ترقی کا راستہ ہے:رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ملک میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کو بھائی چارے اور خدمت کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی خدمت کی سیاست کے مظہر ہیں۔ شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں شہر کی تمام سڑکیں کشادہ کی گئیں، اسپتال بنائے گئے اور موٹرویز کا جال بچھایا گیا، جو فیصل آباد کی ترقی کی واضح نشانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدمت کی سیاست کو جاری رہنے دیا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا، لیکن سازش کے تحت ملک میں گالی اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا گیا۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیے فیک نیوز کا سہارا لیا گیا اور انہیں مخالفین کو گالیاں دینا سکھایا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت کے باوجود عوام نے ان کا ساتھ دیا، لیکن پنجاب کے عوام نے افراتفری کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ پنجاب کے لوگ آج بھی مسلم لیگ ن کی خدمت کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے سیاست میں ایک نیا انداز متعارف کرایا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *