فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق



راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تربیت، دفاعی صنعت اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انڈونیشین وزیر دفاع نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط، دیرپا اور باہمی اعتماد پر مبنی دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات میں ہم آہنگی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *