فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو مؤثر جواب دیا بلوچستان کی ترقی قومی ترقی ہے:وزیراعظم شہباز شریف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو مؤثر جواب دیا بلوچستان کی ترقی قومی ترقی ہے:وزیراعظم شہباز شریف
 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو مؤثر جواب دیا بلوچستان کی ترقی قومی ترقی ہے:وزیراعظم شہباز شریف



کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے دشمن کو ایسا مؤثر جواب دیا ہے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے میں خارجی عناصر ملوث ہیں، تاہم بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دانش اسکولوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے اور آج ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیور بلوچ اور پشتون قوم نے تحریکِ پاکستان میں بھرپور ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے کم صوبہ ہے، اس کے عوام کو ترقی کے مکمل مواقع فراہم کیے جائیں گے اور صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب این ایف سی ایوارڈ میں اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کو دیتا ہے اور چاروں صوبوں کو ترقی کا مساوی حق حاصل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قومی شاہراہ این 25 کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے جس کے پیچھے فتنہ الہندوستان اور دیگر خارجی عناصر کا ہاتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کا سر کچلنے کے لیے پرعزم ہیں اور گزشتہ سال مئی میں دشمن کو شکست فاش دی گئی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، اسی لیے بلوچستان کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پانچ دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جبکہ جنوبی بلوچستان میں بھی دانش اسکول قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ ملک سے دوبارہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، دشمن کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *