قرۃ العين اقرار کا خود کو آنٹی کہنے والوں کو جواب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
قرۃ العين اقرار کا خود کو آنٹی کہنے والوں کو جواب

سابق نیوز اینکر، ٹی وی میزبان اور ڈیزائنر قرۃ العين اقرار کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کی جانب سے’آنٹی’ کہنے پر برا نہیں لگتا کیوں کہ اب ان کی عمر 40 سال سے زائد ہوچکی ہے۔

قرۃ العين اقرار نے 2006 میں ٹی وی میزبان اقرار الحسن سے شادی کی تھی، انہیں ایک جواں سالہ بیٹا پہلاج بھی ہے۔

قرۃ العين اقرار کئی سال تک ٹی وی پر نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان کے طور پر کام کرتی رہیں، بعد ازاں انہوں نے ڈیزائنگ کے شعبے میں انٹری دیتے ہوئے اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی متعارف کرایا۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بعض لوگ انہیں ’آنٹی‘ بھی کہتے ہیں اور انہیں ایسا کہنے پر برا نہیں لگتا کیوں کہ دوسروں کی نظر میں اب وہ اس عمر کو پہنچ چکی ہیں، جہاں خواتین ’آنٹی‘ لگنے لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے افراد کی رائے کا احترام کرتی ہیں، وہ عام طور پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتیں اور نہ ہی کسی کو ’آنٹی‘ کہنے پر جھاڑتی ہیں۔

قرۃ العين اقرار کے مطابق جب وہ بھی کم عمر تھیں تو چالیس سال سے زائد العمر خاتون کو آنٹی کہتی تھیں، اب وہ بھی 40 سال سے بڑی ہوچکی ہیں، اس لیے انہیں لوگوں کی جانب سے آنٹی کہنے پر برا نہیں لگتا۔

ایک سوال کے جواب میں قرۃ العين اقرار نے دعویٰ کیا کہ عورت جوان ہی چالیس سال کے بعد ہوتی ہے، اس سے پہلے والی عمر زندگی کو سمجھنے میں لگ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے 16 سال کی عمر بہت خطرناک ہوتی ہے، اس میں وہ جذباتی ہوتی ہیں جب کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان والی عمر عورت کے لیے سمجھداری کی ہوتی ہے، اس وقت وہ زندگی اور معاملات کو سمجھنا شروع کرتی ہے۔

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *