قطرمیں جرمن صدر کے استقبال کوکوئی نہ آیا، مگر کیوں؟ جانیے
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کا طیارہ طے شدہ وقت سے پہلے قطر ایئر پورٹ پر پہنچ گیا، جس کے باعث انہیں میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا۔جرمن صدر قطر کے سرکاری دورے پر پہنچنے کے بعد طیارے کے دروازے پر ہاتھ باندھے 30 منٹ تک استقبال کرنے والوں کے منتظر رہے۔
ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ بھی موجود تھا، اعزازی فوجی گارڈ بھی تھے لیکن صدر کا باضابطہ استقبال کرنے کےلیے کوئی قطری اہلکار موجود نہیں تھا۔
خیال رہے کہ جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر حماس کے زیر حراست باقی جرمن یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر بات چیت کے لیے قطر پہنچے تھے۔
German President Frank-Walter Steinmeier had an unusual wait at the airport in Qatar’s capital Doha.
He was left standing at the door of his plane for nearly 30 minutes after touching down. pic.twitter.com/kQdkeA81qa
— DW Politics (@dw_politics) November 29, 2023









