قلات; 18 اہلکاروں کی شہادت وزیرِ اعظم,وزیراعلی پنجاب کا اظہار افسوس

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
قلات; 18 اہلکاروں کی شہادت وزیرِ اعظم,وزیراعلی پنجاب کا اظہار افسوس
قلات; 18 اہلکاروں کی شہادت وزیرِ اعظم,وزیراعلی پنجاب کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، کہا دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں.
وزیرِ اعظم  کا دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم، دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وزیرِ اعظم کی 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی.
دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بھی قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے 18جوانوں کے لئے حرف عقیدت  پیش کیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے قلات میں شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعلی پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت

مریم نوازشریف نے کہا شہدا کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہوا، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،پاک سر زمین کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے عظیم ہیرو ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *