قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل منظور کرلیااپوزیشن کی مخالفت 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل منظور کرلیااپوزیشن کی مخالفت 
قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل منظور کرلیااپوزیشن کی مخالفت 



اسلام آباد:قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل  منظور کرلیا۔قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ اپوزیشن کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا، بل الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے حوالے سے ہے۔ بل کے تحت الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کیا جاسکے گا۔ الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا اختیار آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

اس بارے میں و زیر قانون نے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز پر بھی مشتمل ہوسکتے ہیں، وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ ترمیم تجویز کی۔سنی اتحاد کونسل نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں نعرے لگائے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *