قومی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے دورہ آسٹریلیا پر ساتھ نہ جانے کی وجہ سامنے آ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
قومی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے دورہ آسٹریلیا پر ساتھ نہ جانے کی وجہ سامنے آ گئی


پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کوجوائن کرنے کے لیے معذرت کر لی ہے، وہ ویزہ مسائل کے باعث اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے، ویزا لگنے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے پرتھ میں اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن ڈاکٹر سہیل سلیم نے والد کے علیل ہونے کے باعث آسٹریلیا جانے سے معذرت کر لی اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ والد کی تیمارداری کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈاکٹر سہیل سلیم کی عدم دستیابی کے بعد متبادل ڈاکٹر آسٹریلیا بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *