لاہور:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پردستی بم حملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے،دنیا نیوز کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حملے کے وقت ثاقب نثار گھر میں موجود تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ گھر میں بیٹھے تھے کہ زور دار دھماکا ہوا، باہر آئے تو دیکھا کہ پولیس اہلکار زخمی ہیں، پولیس تفتیش کررہی ہے کہ حملہ آور کون تھے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹرسائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔ حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔









