لاہور: سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مماثلت کا انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لاہور: سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مماثلت کا انکشاف

لاہور میں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کانسٹیبل علی اور سب انسپکٹر رانا ارشد پر فائرنگ کرنے والا شخص ایک ہی ہے، ایک ہی ملزم نے دونوں کو گھات لگا کر مارا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور پستول بیگ میں رکھ کر لاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کیلئے پولیس نے نادرا سے مدد مانگ لی ہے۔

پولیس حکام نے جیل سے رہا قیدیوں کی تفصیلات بھی جیل انتظامیہ سے مانگ لی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹوپی گینگ کے لاہور میں 148 کارندوں پر مشتمل گروہ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ، کیمروں، ہیومین انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیس کی تفتیش جاری ہے، ملزم کی شناخت کیلئے مختلف جگہوں سے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔ مختلف تھانوں میں درج کرمنل کیسز میں بھی اشتہاریوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ مصری شاہ اور باغبانپورہ کے 150 میٹر ریڈیس کی جیو فنسنگ حاصل کی جارہی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *