
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے ٹیم ہوٹل میں سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی پرایکشن لیتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ لاہور قلندرز نے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا۔
لاہور قلندرز نے اعلامیے میں کہا کہ فرنچائز نے معاملے کی اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کی،واقعہ ہوٹل میں پیش آیا تھا،اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر اور حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
لاہور قلندرز کے مطابق معاملہ کسی دانستہ خلاف ورزی کے بجائے ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا، یہ کارروائی احتساب اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ لاہور قلندرز سکیورٹی پروٹوکولز کا احترام کرتی ہے۔









