لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر گرفتار
لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر گرفتار

لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل میں ملوث اس کے شوہر سعد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم نے معمولی جھگڑے کے بعد گلا دبا کر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ آیت مریم کی بہن زینب جب اس سے ملنے پہنچی تو محلے داروں کی موجودگی کے دوران گھر کے اندر جا کر دیکھا تو آیت مریم بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔

نواب ٹاؤن پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول کا حصہ تھے۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *