لاہور ہائیکورٹ کا اہم پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لاہور ہائیکورٹ کا اہم پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔

حکومتی جواب میں کہا گیا ہےکہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نےجاری کیا، ان کی نظربندی کے خلاف درخواستگزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے حکومت کو درخواست دیں، عدالت ان کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کرے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم جاری کیا۔

واضح رہےکہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *