لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو گزشتہ روز پاؤڈر بھرے مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط نجی کوریئر کمپنی کے ملازم نے موصول کروائے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، پولیس فورس احاطہ عدالت میں موجود ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے گزشتہ روز سائفر کیس کی سماعت کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، سائفر کیس کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے‘۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہونے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *