لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں غیر ضروری فیصلہ دیا کیوں نہ درخواست گزار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں غیر ضروری فیصلہ دیا کیوں نہ درخواست گزار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ

لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں غیر ضروری فیصلہ دیا ، کیوں نہ درخواست گزار کے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکمنامہ جاری کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں غیر ضروری فیصلہ دیا ، کیوں نہ درخواست گزار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاتھا، اپیل میں الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 8 فروری کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت  کررہا ہے، تین رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سپریم کورٹ  میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔الیکشن کمیشن کی اپیل آرٹیکل 185 کے تحت تیار کی گئی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل اسی آرٹیکل کے تحت دائر کی جاتی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی سے سوال کیا کہ کیا جلدی تھی کہ اس وقت آنا پڑا؟  جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو کروانے کے لیے آج درخواست لازم تھی،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں فلائیٹ لے کر چلا جاتا تو آپ کیا کرتے؟ ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج کے بینچ کے حوالے سے وضاحت کرنا چاہتا ہوں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےتحت اب بینچز تشکیل دیے جاتے ہیں ، میری خواہش تھی کہ موسٹ سینئرججز بینچ میں شامل ہوں ، میں نے موسٹ سینئر ججز کے نام بینچ کیلئے تجویز کیے تھے ، جسٹس اعجاز الااحسن مصروفیات کے باعث نہیں آ سکے، ہم نے جسٹس منصور علی شاہ کو پھر تکلیف دی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ آر اوز ڈی آر اوز بیورو کریسی سے لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے معطل کیا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے انتخابی عمل رک گیا ہے، پی ٹی آئی کے عمیر نیازی نے ہائیکورٹ میں اپیل کی، پی ٹی آئی نے کہا کہ آر اوز ، ڈی آر اوز کی تقرری کالعدم قرار دی جائے، اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دے دیا، معذرت خواہ ہیں آپ کو تکلیف دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *