لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دیکھیں تو اوپر سے نیچے تک عوام ہی ریاست ہیں، پر امید ہوں نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی، نفرتوں کو دفن کرکے نئی سفرکی دعوت دیتا ہوں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے،لطیف کھوسہ آئین کے اندر ہر چیز کا حل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوجاتا ہے، 25کروڑ عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ ادارے ہمارے ہیں، یہ فوج ہماری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سردار لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرنے والے ہیں، جس کا اعلان وہ چند روز میں باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

سردار لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھ سے پارٹی میں شمولیت کی استدعا کافی عرصے سے کر رکھی ہے، میں نے اپنی فیملی اور دوستوں سے اسی حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا، جس سے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گا۔


install suchtv android app on google app store

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *