لکی مروت میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لکی مروت میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق
لکی مروت میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے گورکہ شاہ حسین کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے فائرنگ کا واقعہ بھٹہ خشت میں پیش آیا جہاں مزدوری کے لیے جانے والے 3 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں فاروق، نقیب اور صالح خان شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گہرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *