
لندن: برطانوی دفاعی جریدے کی ایرو (Key_Aero) کی تحقیق میں مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کے دوران تباہ ہونے والے 4 بھارتی رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز سامنے آ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ طیارے درج ذیل نمبر کے حامل تھے: BS 001، BS 021، BS 022، اور BS 027۔ بھارت نے ان طیاروں کی تصاویر یا مزید تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی ظاہر کی۔
تحقیقات میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرونز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 10 مئی کو JF-17C بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو تباہ کیا، جبکہ برنالا میں پاکستانی فضائیہ نے بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی نشانہ بنایا۔
مزید یہ کہ پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا، جو پہلی بار کسی فضائیہ نے روایتی اور سائبر آپریشنز کو یکجا کر کے انجام دیا۔
برطانوی جریدے نے رپورٹ کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے تباہ شدہ طیاروں کی تصدیق کی تھی، جبکہ پہلے بھی پاکستان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا۔









