مئی کے بعد مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے، ادارہ شماریات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مئی کے بعد مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے، ادارہ شماریات


مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29.2 فیصد ہو گئی: ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں شماریات بیورو کی طرف سے مہنگائی پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے لیکن مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29.2 فیصد ہو گئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے کم ہے جس کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے۔ 

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں۔

مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ کھاد کی قیمت وصول کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *