ماورا حسین کا کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ماورا حسین کا کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسمس ٹری ڈیکوریٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور کیپشن میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی تھی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مذہبی تعلیمات کا باغور مطالعہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔جس کے بعد ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے درخت میں نہیں ہوتا براہ کرم تھوڑا اور مطالعہ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح اقلیتوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ماوراحسین نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں یہ نہیں کرنا تو مجھے میرا کام کرنے دیں، شکریہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *