ماہرہ خان کی ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ماہرہ خان کی ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان

سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر پر تقریب میں شرکت کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں سعودی عرب میں ہونے والی فلمی تقریب میں شرکت کے لیے ویل چیئر پر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی اور کی مدد سے ویل چیئر کے ذریعے ہال میں پہنچتی ہیں، جہاں سے پھر وہ چھڑی کی مدد سے خود آگے چلنے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے مسئلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان بتاتی سنائی دیتی ہیں کہ ان کے زخم ٹھیک ہونے کا وقت تو چکا ہے لیکن نہ جانے کیوں ابھی تک ٹھیک نہیں ہو رہا۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کی ایک ٹانگ پر پلسٹر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے اور انہیں چھڑی کی مدد سے آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو رواں ماہ دسمبر کے آغاز کی ہے، جب اداکارہ نے سعودی عرب میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے سے قبل کچھ دن قبل ان کی چھڑی کی مدد سے چلنے اور تقریب میں شرکت کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

چند دن قبل ماہرہ خان کی دوست پروڈیوسر نینا کاشف کی جانب سے ایک پارٹی کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جن میں ماہرہ خان کو چھڑی کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے چھڑی تھامنے اور ویل چیئر پر تقریب میں شرکت کرنے کی ویڈیوز آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی ان کی صحت سے متعلق پریشان دکھائی دیا۔

ماہرہ خان کی جانب سے چھڑی تھامنے اور ویل چیئر کی مدد سے تقریب میں شرکت کرنے کی ویڈیوز ایسے وقت میں آئی ہیں جب کہ چند ہفتے قبل انہوں نے شادی کی تھی۔

ماہرہ خان نے اکتوبر میں سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی اور اس کے بعد انہیں اب ویل چیئر کی مدد سے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *