مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق خاتون کے ورثاء کا نیشنل ہائی ویز پر احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق خاتون کے ورثاء کا نیشنل ہائی ویز پر احتجاج

مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق خاتون کے ورثاء کا نیشنل ہائی ویز پر احتجاج

ویب ڈیسک: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ جس کے ورثاء گزشتہ رات سے نیشنل ہائی وے پر سراپا احتجاج ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خاتون کو گولی لگ گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہے، روڈ کی بندش کی وجہ سے کئی مسافر بھی رل گئے، ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں، مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کیلئے بضد ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او سٹیل ٹاؤن اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، جب تک مقدمہ درج نہیں ہوگا مظاہرہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ5 جولائی کو کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار میں سفر کرنے والی 60 سالہ خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی 19 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *