متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں



متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی …

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سپر 98پٹرول کی قیمت 3.03درہم (تقریباً 235روپے) فی لیٹر سے کم کرکے 2.96درہم (تقریباً 229روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سپیشل 95پیٹرول کی قیمت 2.92درہم (تقریباً226روپے) سے کم کرکے 2.85درہم (تقریباً 221روپے)، ای پلس 91پیٹرول کی قیمت 2.85درہم (تقریباً 221روپے ) سے کم کرکے 2.77درہم (تقریباً 215روپے) اور ڈیزل کی قیمت 3.42درہم (تقریباً 265روپے) سے کم کرکے 3.19درہم (تقریباً 247روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2023ءمیں متحدہ عرب امارات میں سپر 98کی قیمت 2.78درہم (تقریباً 215روپے) فی لیٹر تھی۔اکتوبر کے مہینے میں سپر 98پیٹرول کی قیمت سال بھر میں سب سے زیادہ 3.44درہم (تقریباً 267روپے) فی لیٹر رہی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *