وکٹ کیپر بیٹر رضوان کی انجری معمہ بن گئی، پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان کو اسکین رپورٹ موصول ہو گئی ۔
محمد رضوان کی ہیمسڑنگ انجری کی نوعیت کیا ہے؟ ٹانگ کی تکلیف کا شکار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسکین رپورٹ پی سی بی میڈیکل پینل کو موصول ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، میڈیکل پینل نے انجری پر رائے لینے کےلئے برطانیہ میں بھی ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ محمد رضوان نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ، ڈاکٹر نے محمد رضوان کو دو سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے، محمد رضوان ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، 2 روز قبل اسکین کرایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔









