محمود اچکزئی کا بیرسٹر گوہر کو آزاد امیدواروں کیساتھ پشتونخوا میپ میں شامل ہو کر وزیراعظم بننے کی پیشکش

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محمود اچکزئی کا بیرسٹر گوہر کو آزاد امیدواروں کیساتھ پشتونخوا میپ میں شامل ہو کر وزیراعظم بننے کی پیشکش

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر آزاد امیدوار پشتونخوامیپ میں شامل ہو جائیں اور وزیر اعظم بن جائیں۔

ایک بیان میں محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ہم تو ویسے ہی پارلیمان سے باہر ہیں شائد انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔ پہلے ہی سمجھ گئے تھے کہ نتائج ہمارے حق میں نہیں اس لئے آرام سے رات کو سوگیا تھا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دن میں ہم قومی اور صوبائی نشستیں جیت رہے تھے مگر رات میں ہار گئے ، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی، کچھ افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے ہیں۔

سربراہ پی کے میپ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کل بارہ بجے کے بعد بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے، آدھے آدھے گھنٹے میں نشستیں تبدیل کی گئیں، ملک کی دیواروں کو کھوکھلا کردیا گیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *