محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرلیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محکمہ ایکسائز نے  ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ  سراؤں کی خدمات حاصل کرلیں


محکمہ ایکسائز نے نادہندگان سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔ لاہور کی وحدت روڈ پر تین خواجہ سرا بھی گاڑیاں روک کر شہریوں کو بروقت ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔

لاہور کی سڑکوں پر محکمہ ایکسائز کے ناکوں پر خواجہ سرا علیزے، لبنیٰ اور سجنی خان بھی سرگرم ہوگئے اور شہریوں کو ٹیکس بروقت ادا کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کو ہائر کرنے کا مقصد بھیک جیسی لعنت کی حوصلہ شکنی کرنا بھی ہے، ابتدائی طور پر ایک ناکے پر خواجہ سرا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ شہری بروقت ٹیکس ادا کریں، گاڑی فوری رجسٹرڈ کروائیں اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں لائیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *