محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں بارش برسانے والا موسمی نظام داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ بارشوں کے اس سلسلے کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافے اور موسم کے مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ موسمی نظام 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *