محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

نئی مغربی لہر آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 3 اور 4 فروری کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں میں جمعے کی رات بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے ضلع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں 2 سے 3فروری کے درمیان بارش ہوسکتی ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، ٹھٹھ میں 3 اور 4فروری کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع جذوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے البتہ جمعے سے شہر پر بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثر اندا ہوسکتی ہیں جبکہ بارش اور شمال مشرقی ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *