مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم


لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔

جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *