مریم نواز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مریم نواز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

حلقہ 119 لاہور میں مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 1500 کنال سے زائد اراضی سمیت اثاثوں کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہرکی جبکہ ایک سال کے دوران اثاثوں میں 40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ظاہر کیا۔

اپنے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق مریم نواز کسی گاڑی کی مالک نہیں بلکہ انہوں نے خود کو بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ظاہر کیا۔

مریم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر بتائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *