مزاج میں بہتری کے لیے کس چیز کا استعمال ضروری ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مزاج میں بہتری کے لیے کس چیز کا استعمال ضروری ہے؟

ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیوی پھل کھانے سے چار دنوں کے اندر مزاج میں بہتری لا سکتا ہے۔

کیوی میں بھرپور مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی کے متعلق ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ انسانی صحت کی بہتری میں اس کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ اور اب محققین کا ماننا ہے کہ یہ پھل وٹامن سی کے سپلیمنٹ سے زیادہ تیز اور دیرپا وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف اوٹاگو کی ٹیم نے آٹھ ہفتوں تک ایک تحقیق میں وٹامن سی کی کمی کا شکار 155 افراد میں غذاؤں کے اثرات کا جائزہ لیا۔

شرکاء کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کو وٹامن سی سپلیمنٹ، دوسرے کو پلیسیبو (غیر فعال دوا جس کے کوئی اثرات نہیں ہوتے) جبکہ تیسرے گروپ کو روزانہ دو کیوی کھلائے گئے۔ بعد ازاں ان افراد نے اسمارٹ فون سروے کے ذریعے اپنی طبعیت، مزاج اور نیند کے معیار کے ساتھ جسمانی سرگرمی کے متعلق بتایا۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیوی کے سبب طبعیت اور مزاج میں چار روز کے اندر بہتری دیکھی گئی اور یہ اثر 14 سے 16 روز کے درمیان اپنے کمال کو پہنچا۔

دوسری جانب وٹامن سی سپلیمنٹ کے سبب 12 دنوں میں معمولی سی تبدیلی دیکھی گئی۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر بین فلیچر کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ہمیں یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ جو ہم کھاتے ہیں اس کے ہمارے احساسات پر فوری اثرات ہوسکتے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *