مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئےتیار ہیں آرمی چیف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئےتیار ہیں آرمی چیف

مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئےتیار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئےتیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ میں نئے ویپن سسٹم، دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی، ایئر چیف نے جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا اور جدید ریڈار، ایئر موبیلٹی پلیٹ فارم دیگر اثاثوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سائبر، اسپیس ٹیکنالوجی میں فضائیہ نے گرانقدر کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف نے کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امداد بھجوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئر شو پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے۔فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *