معروف اداکارفیصل قریشی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف اداکارفیصل قریشی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے طویل اور کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

شو کے میزبان یاسر حسین نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ آپ سال میں ایک سے زیادہ پروجیکٹس میں کام کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی ایک بڑے اداکار مانے جاتے ہیں اس کا راز کیا ہے؟

اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ قوی خان سے متاثر رہا ہوں کیونکہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت رہے حالانکہ انہوں نے بہت سارے پروجیکٹس میں کام کیا تھا۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ قوی خان کی وجۂ شہرت یہ تھی کہ ان کا ہر کردار مختلف نوعیت کا ہوتا تھا تو میں نے ان کے کام کو دیکھ کر یہ سیکھا کہ آپ کے پاس اگر مختلف اقسام کے زیادہ پروجیکٹس ہوں تو آپ کی شہرت برقرار رہتی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *