معروف اداکارہ کی رسمِ مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف اداکارہ کی رسمِ مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مشہور ڈراما سیریل ’منت مراد‘ میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ کی رسمِ مایوں کی تصاویر و ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

سینئر اداکارہ فرح نادر کی بیٹی و اداکارہ ثنا نادر نے حال ہی میں اپنے نکاح کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔ تاہم اب ان کی رسم مایوں کی بھی چند تصاویر سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی مایوں کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ ڈراما سیریل ’منت مراد‘سے ان کے ساتھی فنکاروں رحما زمان خالد اور فائزہ گیلانی نے بھی شرکت کی۔

تاہم ثنا نادر شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *