حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک کے مایوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی رسم مایوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ مایوں کی تقریب 27 دسمبر کو نکاح کی طرح کراچی میں ان کے ماموں کے گھر ہی منعقد کی گئی ہے۔
رسم مایوں کی مناسبت سے اداکارہ نے پیلے رنگ کے غرارے کے ساتھ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنا جبکہ ان کے دولہے میاں نے دلہنیا کی میچنگ کرتے ہوئے پیلے کرتے اور سفید پاجامہ زیب تن کیا۔
مایوں کی تقریب میں سابق کرکٹر نے بھی اپنے داماد کے جیسا لباس پہنا جبکہ ان کی اہلیہ و دلہن کی والدہ نارنجی رنگ کے غرارے میں نظر آئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے 22 دسمبر کو ہونے والے نکاح کے بعد سے ہی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہےپہلے 14 دسمبر کو ہونے والی منگنی کی تصاویر سامنے آئیں تھیں جس میں اداکارہ نے بھارتی ڈیزائنر کا سرخ رنگ کا گاون پہنا تھا بعدازاں کراچی میں ہونے والی ان کی ڈھولکی کی بھی تصاویر سامنے آئیں تھیں۔