پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کہنے دیں جو انہیں کہنا ہے، زندگی نہ ملے گی دوبارہ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینیئر اداکار گزشتہ دنوں ایک شادی میں مصروف تھے، انہوں نے اس موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔
مذکورہ تصویر کے ساتھ انہوں نے معنی خیز کیپشن بھی لکھا۔
نعمان اعجاز کے مطابق جب ہم دوسروں کے لیے جیتے ہیں تو ہم صرف ذہنی تناؤ، اینزائٹی اور ڈپریشن میں مبتلا رہتے ہیں۔
انہوں نے دوسروں کی پرواہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھارتی گیت کے بول بطور کیپشن لکھے کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے لوگوں کو کہنے دیں جو انہیں کہنا ہے، زندگی نہ ملے گی دوبارہ۔
واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز اپنے مزاحیہ چٹکلوں اور حس مزاح کے لیے شہرت رکھتے ہیں تاہم مذکورہ بالا پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر ہر جانب پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی شادی اور طلاق کی دھوم مچی ہوئی ہے۔