معروف برطانوی سنگرغزہ میں مظالم پربول پڑیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف برطانوی سنگرغزہ میں مظالم پربول پڑیں

 البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کیلئے عالمی طور پر بلند ہونے والی آوازیں ناکافی ہیں۔

معروف جریدے رولنگ اسٹون کو تازہ انٹرویو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسی طرح کی جنگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کے والد لندن میں آباد ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ اپنے گھر کو چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعا لیپا کا کہنا تھا کہ بہت سے معصوم فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب اس انسانی بحران کو ختم ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کی بہت کم تعداد اس انسانی بحران پر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھتا جارہا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *