بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کویتا چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 54 سالہ کویتا چوہدری کینسر میں بھی مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتا کے کینسر کے علاج کے دوران ہی اُنہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے کوچ کر گئیں۔
معروف اور سینئر اداکارہ کویتا چوہدری کی اچانک موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کو بھارتی ٹی وی کے معروف ڈراموں ’اڑان‘ اور ’آئی پی ایس ڈائریز‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔
کویتا چوہدری کو ڈرامہ شائقین کی جانب سے خاتون پولیس افسر کے کردار میں بے حد سراہا گیا تھا۔