معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی موت کی تردید کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی موت کی تردید کردی

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبر کو محض ایک مہم قرار دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کے کینسر) میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کی ٹیم کی جانب سے ان کے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی تھی۔

تاہم اب پونم پانڈے نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ میں زندہ ہوں اور میں سروائیکل کینسر کی وجہ سے نہیں مری’۔

اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے میں ان سیکڑوں ہزاروں خواتین کے حوالے نہیں بول سکتی جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، اور وہ اس لیے نہیں مرتیں کہ وہ کچھ کر نہیں سکتیں بلکہ اس لیے مرتیں ہیں کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کیا کرنا ہے۔

میں آپ کو بتانا چاہتی ہون کہ دوسرے کینسر کی طرح اس کینسر کا بھی علاج ہے، جس کیلئے آپ سب کو ٹیسٹ کروانا اور اس کی ویکسین کروانا ضروری ہے اور ہمیں یہ باور کروانا ہے کہ اس سرطان کی وجہ سے مزید زندگیاں ضائع نہ ہوں۔

واضح رہے اداکارہ کی موت کا اعلان ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے جس میں درج ہے کہ ‘ آج کی صبح ہم سب کیلئے ایک مشکل ترین صبح ہے، اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد دکھ ہورہا ہے کہ آپ سب کی پیاری پونم پانڈے سروائیکل کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کرگئی ہیں’۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *