ملک میں جدید ترین موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5G کا آغاز کب ہوگا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملک میں جدید ترین موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5G کا آغاز کب ہوگا؟
ملک میں جدید ترین موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5G کا آغاز کب ہوگا؟

ویب ڈیسک: ملک میں فائیو جی لانچنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5 جی کی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں،  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے رمضان المبارک سے قبل ملک میں 5G نیلامی (Auction) کے اصولی فیصلہ کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمٰن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ 5G آکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور Information Memorandum آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے درخواست کی جا رہی ہے کہ رمضان سے قبل 5G نیلامی کو یقینی بنایا جائے۔

ماہرین کے مطابق، 5G کی آمد سے نہ صرف صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ میسر ہوگا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بڑی ترقی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورکس کی محفوظ تنصیب اور آپریشن کو یقینی بنایا جائے گا، صارفین کے ڈیٹا اور قومی ٹیلی کام انفراسٹرکچر کا تحفظ کیا جائے گا۔

فائیو جی سکیورٹی گائیڈ لائنز بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کی گئی ہیں، جو قومی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، کیوں کہ فائیو جی کی کلاؤڈ نیٹو اور ورچوئلائزڈ آرکیٹیکچر سائبر حملوں کے امکانات بڑھاتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی ماڈل کے تحت ہر صارف اور ڈیوائس کی مسلسل تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، ہوم نیٹ ورک کنٹرولڈ توثیق کے ذریعے رومنگ فراڈ کو کم کیا جائے گا، اور جعلی اور غیر قانونی نیٹ ورکس کی رجسٹریشن کو روکا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *