ملک میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملک میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *