ملک میں گذشتہ ماہ سیمنٹ کی کھپت میں کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر 2023 میں سیمنٹ کی کھپت 2.12 فیصد کم ہوئی ہے، میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 39 لاکھ 24 ہزار ٹن رہی۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.53 فیصد کم ہوکر 32 لاکھ 62 ہزار ٹن جبکہ ایکسپورٹ 348.29 فیصد اضافہ سے 6 لاکھ 62 ہزار ٹن رہی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں سمینٹ کی کھپت 1 کروڑ 98 لاکھ ٹن رہی، جو 10.81فیصد بڑھی ہے۔
اسی طرح 5 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.04 فیصد اضافے سے1 کروڑ 66 لاکھ ٹن رہی، جبکہ اس عرصے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 104.60 فیصد اضافہ سے31 لاکھ 29 ہزار ٹن رہی۔