ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی



ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں  محکمہ موسمیات  کی جانب  سےگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔  بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی شام یا رات کے وقت جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں شام یا رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔  پنجاب کے کچھ اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لیکن شام یا رات میں مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،   کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *