نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کر دیا۔
کولکتہ سے بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی نے کہا ک مودی اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اور انھیں واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ نریندر مودی کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وراناسی میں نریندر مودی کو 2019 کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے، انہیں 6 لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ ملے، مودی کے مقابل کانگریس کے امیدوار اجے رائے کو 4 لاکھ 60 ہزار 457 ووٹ ملے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے 2019 میں وراناسی سے 6 لاکھ 74 ہزار 664 ووٹ حاصل کیے تھے، مودی نے اس بار حریف کو صرف ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی جبکہ 2019 میں حریف کو 4 لاکھ سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی۔