مناظرے کیلئے تیارہوںبلاول بھٹو کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کے ساتھ جواب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مناظرے کیلئے تیارہوںبلاول بھٹو کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کے ساتھ جواب

مناظرے کیلئے تیارہوں،بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر ن لیگ کو ان کے مناظرے سے متعلق ٹویٹ کا جواب ٹویٹر پر ہی دیدیا۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا ہسپتال پنجاب کے کسی بھی ہسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے ۔میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا ،یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا، تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے لیگی قائد نواز شریف کومناظرے کے چیلنج کے جواب میں ٹویٹ کیا تھا کہ ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *