منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 15 ہزار افراد گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 15 ہزار افراد گرفتار

منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ہزار افراد گرفتار

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کی پولیس نے کہا ہے کہ فوج کی حمایت یافتہ انسداد منشیات فورس کی ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے دوران تقریباً 15 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں نے پولیس کے اس کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انصاف‘ نامی اس کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 440 کلوگرام (970 پاؤنڈ) منشیات ضبط کر لی گئی ہیں جن میں 272 کلوگرام بھنگ، 35 کلوگرام چرس اور 9 کلوگرام ہیروئن شامل ہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ بحر ہند کے جزیرے کو منشیات کے سمگلنگ ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ 13 ہزار 666 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 سو نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے فوج کے زیر انتظام ایک مرکز بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے پولیس اور سپاہیوں کی فوٹیج نشر کیں جو دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں گھروں کی تلاشی کے لیے سونگھنے والے کتوں (سنفنگ ڈاگز) کا استعمال کر رہے ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ چھاپے کرسمس کی تعطیلات کی وجہ سے روک دیے گئے ہیں کیونکہ افسران کو سکیورٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا لیکن کرسمس کے بعد منگل کو دوبارہ کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
انسانی حقوق کے وکیل حجاز حزب اللہ نے کہا ہے کہ پولیس کے چھاپے غیرقانونی تھے کیونکہ وہ سرچ وارنٹ کے بغیر کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین بعد میں قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے افسران کی تفصیلات حاصل کریں۔
انسانی حقوق کی کارکن امبیکا ساتکون نیتھن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ چھاپے ثبوت کی بنیاد پر نہیں تھے بلکہ ’صرف غریب علاقوں کو ہدف بنایا گیا۔‘پولیس منشیات استعمال کرنے والوں اور چھوٹے ڈیلروں کو گرفتار کر رہی تھی لیکن بڑے پیمانے پر سمگلروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *