منکی پاکس سے پہلی بار اموات کی تصدیق ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
منکی پاکس سے پہلی بار اموات کی تصدیق ہوگئی

جنوبی افریقا میں منکی پاکس سے پہلی بار اموات سامنے آگئیں۔ جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے منکی پاکس سے پہلی دو اموات رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ یہ اموات 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مئی سے اب تک منکی پاکس کے 5کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جے یوآئی رہنما مولانا میر زاجان حملے میں شدید زخمی

جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے مزید بتایا کہ منکی پاکس وائرس میں مبتلا افراد کی عمریں 30سے 39کے درمیان ہے جب کہ متاثرین کا بیرون ملک میں سفر کرنے کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

وزیر صحت نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اورپٹھوں میں درد شامل ہیں جب کہ منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *