مودی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ،ریاست کیخلاف بات کرنیوالوں کیساتھ کیا سلوک …
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مودی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ،ریاست کیخلاف ’’آن لائن‘‘بات کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے داعی بھارتی حکومت پر وہاں کے دانشور،ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تسلسل کے ساتھ اظہار رائے پر پابندیوں کیخلاف ردعمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں ،لیکن مودی حکومت نے اب ریاست کیخلاف ’’آن لائن‘‘بات کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ “جنگ ” کے مطابق اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے ریاست مخالف بیانیے کے روک تھام کے لیے جہاں مختلف اقدامات کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اب نئے مجوزہ قانون کے تحت ریاست کے خلاف آن لائن بات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔









