مودی شکر کرو پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا لڑنا نہیں چاہتے مگر دفاع جانتے ہیں: صدر زرداری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مودی شکر کرو پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا لڑنا نہیں چاہتے مگر دفاع جانتے ہیں: صدر زرداری
مودی شکر کرو پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا لڑنا نہیں چاہتے مگر دفاع جانتے ہیں: صدر زرداری



گڑھی خدا بخش:اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک اہم خطاب میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد “پاکستان کھپے” کے نعرے کے ذریعے ملک کو بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان محفوظ ہے، چل رہا ہے اور قیامت تک چلتا رہے گا۔ صدر زرداری نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ان کا لحاظ کیا اور ہمارے چیف نے ان پر رحم کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ اگر کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ملک کے لیے ہتھیار اٹھا کر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دشمنوں کے سامنے کبھی ڈراؤ یا بنکر میں چھپنے کا راستہ اختیار نہیں کیا، کیونکہ شہادت میدان میں آتی ہے، بنکروں میں نہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ملک کے لیے تن، من اور دھن لگانے کے لیے بھی تیار ہیں اور پیپلز پارٹی اکیلے ہی دشمنوں کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آنے والی نسلیں بھی ملک کی حفاظت کے لیے لڑیں گی اور اگر کوئی گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو جواب دیا جائے گا۔

صدر زرداری نے ملک کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل موجود ہیں لیکن آہستہ آہستہ کم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بے وقوف نے ساڑھے چار سال میں دنیا سے تعلقات خراب کیے، لیکن اب پوری دنیا کے ساتھ تعلقات بحال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کا دفاع کر سکتی ہے اور ہمیشہ ملک کے استحکام اور حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *