مودی کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مودی کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی



مودی کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی کی نئی کابینہ کا پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس  میں دیہی اور شہری علاقوں میں 3 کروڑ گھربنانے کا فیصلہ کیا گیا اور سب گھروں میں ایل پی جی اور بجلی کنکشن مہیا کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ۔ نئی کابینہ میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ ہے اور داخلہ ، دفاع ، خارجہ ، مالیات جیسی وزارتیں اپنے اہم رہنماؤں کو دیدی گئیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں جے پی نڈا، پیوش گویل، نتن گڈکری، نرملا سیتارمن، ایس جئے شنکر، للن سنگھ، جیتن رام مانجھی، شیوراج سنگھ چوہان، چراغ پاسوان ، گری راج سنگھ سمیت کئی لیڈران شامل ہوئے تھے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم رہائش منصوبے کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں 3 کروڑ گھر بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں سبھی گھروں میں ایل پی جی اور بجلی کنکشن مہیا کرانے کا فیصلہ ہوا۔ مودی کابینہ میں سبھی اہم وزارتوں پر بی جے پی کا قبضہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت مالیات جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری انہی بی جے پی لیڈروں کو سونپی گئی ہیں جو مودی کی گزشتہ حکومت کا حصہ تھے۔

“جنگ ” کے مطابق ے مطابق نئی مودی کابینہ میں امت شاہ کو پھر سے وزارت داخلہ اور راجناتھ سنگھ کو پھر سے وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزارت خارجہ ایس جئے شنکر کے پاس ہے اور نتن گڈکری کو بھی پھر سے وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹیشن دیا گیا ہے۔ اجئے ٹمٹا، ہرش ملہوترہ کو سڑک ٹرانسپورٹیشن کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نرملا سیتارمن کو بھی پھر سے وزارت مالیات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اشونی ویشنو کے حصے میں وزارت ریل اور اطلاعات و نشریات آئی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *